آل پاکستان موبائل گلاس چینج مقاملہ فیصل آباد کے محمد عثمان شانی نے جیت لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں ہونے والا آل پاکستان موبائل گلاس چینج مقابلہ کچہری بازار فیصل آباد کے ہونہار موبائل انجینئر محمد عثمان شانی نے جیت لیا’ مقابلے میں اندرون اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں موبائل انجینئرز نے شرکت کی’ کچہری بازار کے ہونہار موبائل انجینئر محمد عثمان نے صرف پانچ منٹ میں موبائل گلاس چینج کر کے مقابلہ جیت لیا’ مقابلے میں کامیابی کے بعد کچہری بازار آمد پر محمد عثمان شانی کا پرتپاک استقبال کیا گیا’ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے’ اس موقع پر چیئرمین موبائل مارکیٹ عوامی لیڈر شہباز گل بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح صرف شانی موبائل والوں کی نہیں بلکہ کچہری بازار اور پورے فیصل آباد کی فتح ہے’ محمد عثمان نے یہ مقابلہ جیت کر فیصل آباد کا سر فخر سے بلند کر دیا گیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ فیصل آباد کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف ان کی سرپرستی ہونی چاہئے’ اس موقع پر فاتح محمد عثمانی شانی نے کہا کہ یہ فتح اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور والدین کی دعائوں سے حاصل ہوئی ہے’ میں نے ہمت اور کوشش کی اور اللہ رب العزت نہیں کامیابی دے دی’ اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اندرون اور بیرون ملک سے لوگوں نے قسمت آزمائی کی’ اللہ تعالیٰ کے شکر ہے کہ یہ کامیابی میرے حصہ میں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں