آم کے باغات پر بیماریوں کا حملہ،پیداوار میں کمی کا خدشہ

علی پور (نامہ نگار) علی پور میں پھلوں کے بادشاہ آم کی فصل اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے، آم کے باغات پر مختلف بیماریاں حملہ آور ہو چکی ہیں جس کے باعث پیداوار میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی آم کی فصل مینگو ہاپر، فنگس، تیلے اور تھرپس جیسی بیماریوں کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ ان بیماریوں کے سبب آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچنے لگا ہے جس پر باغبان شدید پریشان نظر آ رہے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر وسیم عباس نقوی کا کہنا ہے کہ اگر آم کے باغات کی بروقت نگہداشت نہ کی گئی تو پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق بیماریوں سے بچا کے لیے سپرے اور دیگر حفاظتی اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔دوسری جانب باغبانوں کا کہنا ہے کہ بیماریوں کے حملے کے بعد وہ محکمہ زراعت کی رہنمائی سے سپرے اور دیگر ضروری اقدامات کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں