آندھی اور بارش کا امکان

لاہور /اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ موسمیات نے لاہور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا،پنجاببلوچستان میں آج بادل برسنے کا امکان ہے، کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنائی ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق بارش کا سلسلہ دو روز تک جاری رہیگا،دوسری جانب حیدرآباد میں آندھی اورمٹی کے طوفان سے درخت گر گئے، مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے ۔جبکہ بجلی کا نظام متاثر ہے،تراسی فیڈرز ٹرپ کرگئے۔لاہورمیں صبح سویرے مطلع ابرآلود،ہوائیں چلنے لگی،محکمہ موسمیات نے آج بارش کا امکان ظاہر کیا ہیچند روزتک موسم خوشگوار رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں