37

آن لائن فراڈ میں ملوث جعلی پولیس اہلکاروں کا گروہ گرفتار

لاہور(بیوروچیف)خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے مختلف گروہوں کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔سائبر کرائم سرکل فیصل آباد کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان خود کو پولیس اہل کار ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو کال کرتے تھے اور کسی رشتے دار کی جعلی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے پیسے بٹور لیتے تھے۔ گرفتار ملزمان مختلف شکایت کنندگان سے12لاکھ روپے بٹور چکے تھے ملزمان مطلوبہ رقم کی وصولی کے لیے جعلی ایزی پیسہ اور جازکیش اکاونٹس استعمال کرتے تھے۔ چھاپا مار ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کر لیے۔ ملزمان عوام کو اپنے جال میں پھنسانے کے لیے وائرلیس کی ریکارڈڈ آواز کا بھی استعمال کرتے تھے۔گرفتار ملزمان میں محمد منیر، عنصر عباس، عامر، محمد عمران اور محمد اسلم شامل ہیں، جنہیں جھنگ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ییکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں