اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے عوام کے ساتھ فراڈ کرنے والے دو ہزار عادی ملزمان کے شناختی کارڈ بلیک لسٹ کردیے۔پی ٹی اے حکام کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے معاوضے کے لالچ اور گیم شو میں انعام کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں کے ساتھ نوسربازی میں ملوث دو ہزار ملزمان کے شناختی کارڈ بلیک لسٹ کردیے گئے ہیں۔پی ٹی اے نے موبائل کمپنیوں کو واضح ہدایت کی ہے کہ بلیک لسٹ کیے گئے شناختی کارڈ ز پر آئندہ کوئی سم جاری نہ کی جائے۔اس حوالے سے پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال فراڈ سے متعلق 15 ہزار شکایات موصول ہوئیں، زیادہ تر شکایات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور گیم شوز کے حوالے سے تھیں جن میں سے 99 فیصد شکایات کا ازالہ کردیا گیا۔
40