آن لائن فراڈ کیس میں ملوث 59ملزمان عدالت میں پیش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن فراڈ میں ملوث جوڈیشل کئے گئے 59ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، سینئر سول جج ملک اشفاق نے سماعت6اگست تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ سائبر کرائم اورحساس ادارے نے 8جولائی کو سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر آن لائن فراڈ کیس میں ملوث149ملکی و غیر ملکی ملزمان کو گرفتار کیا تھا تاہم ملک تحسین اعوان کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں