آن لائن فراڈ کیس کے مرکزی ملزم تحسین اعوان کی بعداز گرفتاری ضمانت مسترد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ محمد آصف نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن فراڈ کیس کے مرکزی ملزم سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت خارج کر دی۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم اور حساس ادارے نے 8 جولائی کو تھانہ بلوچنی کے علاقہ سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے ڈیرہ پر چھاپہ مار کر آن لائن فراڈمیں ملوث 149 ملکی وغیر ملکی مرد وخواتین کو گرفتار کر کے کمپیوٹرز’ لیپ ٹاپس’ ڈیوائسز اور دیگر سامان برآمد کیا تھا اور مرکزی ملزم تحسین اعوان اور دیگر کے خلاف 7مقدمات درج کئے۔ تاہم ملک تحسین اعوان نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی۔ تاہم بعدازاں سائبر کرائم نے دوران تفتیش چائنہ کمپنی کے ساتھ کرایہ داری ایگریمنٹ اور غیر ملکیوں کے غلط کوائف فراہم کرنے پر ان کے خلاف آٹھواں مقدمہ نمبری 150 درج کر کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان کو گرفتار کر لیا۔ بعدازاں جسمانی ریمانڈ کے بعد فاضل جج نے جوڈیشنل کر دیا تھا تو آن لائن فراڈ کیس کے مرکزی ملزم ملک تحسین اعوان نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد آصف کی عدالت میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت دائر کی جو دوران سماعت فاضل جج نے مسترد کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں