36

آن لائن ٹریڈنگ کا جھانسہ دیکر نوسر باز عوام کولوٹنے میں مصروف

اسلام آباد (بیوروچیف)وزارت آئی ٹی کے پاس کرپٹو کرنسی فراڈ کی شکایات کے انبار لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق پابندی کے باوجود کرپٹوکرنسی کاروبار جاری ہے، دستاویزات کے مطابق شہریوں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ سوشل میڈیا ایپس پرٹریڈنگ کے نام پر بڑے پیمانے پر فراڈ کیا جاتا ہے۔دستاویز کے مطابق شہریوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر اکائونٹ، ٹریڈنگ کمپنی بند کرکے سب کچھ ہتھیالیا جاتاہے، ایک متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کرپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری کیلئے کار، سونا اورجائیداد سب بیچ دی۔وزارت آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق شکایات ایف آئی اے کو بھیجی جاتی ہیں۔ کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ پر پاکستان میں پابندی ہے شہری سرمایہ کاری سے بازر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں