آوارہ کتوں نے خاتون پر حملہ کرکے اسکی دونوں ٹانگیں زخمی کردیں

جڑانوالہ(نامہ نگار)محلہ انوار آباد میں آورہ کتوں نے خاتون پر حملہ کرکے اسکی دونوں ٹانگیں زخمی کر دی،اہلیان علاقہ کا ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے آورہ کتوں کی تلفی مہم شروع کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود محلہ انوار آباد کے قبرستان میں آورہ کتوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں اور بازاروں گلیوں سے گزرنے والے افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیتے ہیں قبرستان میں ڈیرے جمائے آورہ کتوں کا غول شام ہوتے ہی گلیوں میں مٹر گشت شروع کر دیتا ہے جبکہ محلہ انور آباد میں قائم جامع مسجد شیر ربانی میں نماز کی ادائیگی کیلئے جانے والے نمازوں اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں جانے والی بچیوں کو بھی سکول اوقات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے آورہ کتوں کے حملوں سے کسی بھی وقت بچیوں کو کاٹنے کا واقعہ رونما ہونے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آورہ کتوں کے غول نے انور آباد کی رہائشی خاتون ارم بی بی پر حملہ کرکے اسکی دونوں ٹانگیں زخمی کر دی ہے اہل محلہ نے بڑی مشکل سے آورہ کتوں سے خاتون کی جان بچائی اہل علاقہ نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان میں ڈیرے جمائے گلی محلوں میں مٹر گشت کرنیوالے آورہ کتوں کی تلفی مہم شروع کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں