9

آوارہ کتوں کی تلفی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر سرگودھا

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے اشیاء خوردونوش کی روازنہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں کی لسٹ دکانداروں کے پاس بروقت نہ پہنچنے کا نوٹس لیتے ہوتے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو تنبیہ کی ہے کہ آئیندہ صبح دس بجے تک اگر ضلع بھر کے کسی بھی دکاندار کے پاس لسٹ نہ پہنچی تو ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنرز پرائس لسٹ دکانوں پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کو یقینی بنائیں۔ نرخ ناموں پر عمل نہ کرنیوالے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے جائیں تاکہ انہیں احساس ہو کہ ان سے غلط کام سرزد ہواہے۔ یہ احکامات انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کے ایک جائزہ اجلاس میں جاری کیے ۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر محسن صلاح ا لد ین اور اے ڈی سی جی عمر فاروق سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر زور دیا کہ وہ بازاروں اور مارکیٹوں میں اپنی دستیابی کو یقینی بنائیں اور دکانوں سے خود خریداری کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں