54

آٹا، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) بجلی کے مہنگے بلوں کی بھاری ادائیگی کے سبب مشکلات کا شکار صارفین کو چینی اور مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے نے مزید جھنجوڑ کر رکھ دیا۔ نگران حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے صرف 2 روز بعد ہی چینی کی ہول سیل قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 153 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، اس طرح آن لائن اسٹورز پر چینی 160 روپے فی کلو سے 170 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں