آٹا اور میدہ کے نرخ تھیلا پر پرنٹ کئے جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نان روٹی بیکرزایسوسی ایشن کے راہنمائوں راناعدنان خاں ، ناظم خان،نعمت خاں،ساجدگل،میاں عمران نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیاکہ صوبہ بھرمیں آٹااورمیدہ کے یکساں نرخ مقررکرکے ملوںکوپابندکیاجائے کہ آٹااورمیدہ کے نرخ تھیلاپرپرنٹ کئے جائیں۔صوبہ بھر میں روٹی کی یکساںقیمتیں مقررکی ہیںتو تندورمالکان کوآٹااورمیدہ بھی یکساںقیمت پرملنا چاہئے۔راہنمائوں نے کہاکہ روٹی کے نرخوںپرغریب تندور مالکان کے چلان کرنے والے افسران کے فلورملزمالکان کے چالان کرتے پرکیوںجلتے ہیں۔ انتظامیہ تندور مالکان کی نمائندہ تنظیم نان روٹی بیکرز یسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کر ریٹس کو مقرر کرے ۔ قیمتوں کو غریب آدمی کی آمدن سے مطابقت کر کے مقرر کیا جائے۔ گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے اور کم پریشر کے مسئلہ کو بھی حل کیا جائے،ایل پی جی مافیا سے جان چھڑائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی بے حسی نے تندور مالکان کو بہت زیادہ مسائل میں مبتلا کر رکھا ہے۔ فیصل آباد کی خدمت کرنے والے اس شعبہ کو معاشی گرداب سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تندور مالکان بھی غریب دکاندار ہیں اور 13 روپے کی روٹی لینے والے شہری بھی غریب ہیں، غریبوں کا خون نچوڑ کر غریبوں کو فائدہ پہنچانا یہ کہاں کا انصاف ہے ۔ نان روٹی بیکرز ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہتی ہے لیکن ان کے مسائل کو حل کیے بغیر تعاون ناممکن نظر اتا ہے ۔ حکومتی اہلکار ان کے رویے اور بے جا چالانات نے نان روٹی بیکرز کو کو گلیوں میں احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں