آٹا مہنگا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

تاندلیانوالہ (نامہ نگار)تاندلیانوالہ میں سرکاری نرخ سے زائد آٹا فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈان,تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ میں سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر تحصیل انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے آ ٹے کی اوور چارجنگ میں ملوث دکانداروں کیخلاف سخت ایکشن لیا ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطا بق 10کلوگرام آٹے کے تھیلے کی مقررہ قیمت 905 روپے ہے، تاہم مختلف مقامات پر یہی تھیلا 1,000 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔اوور چارجنگ ثابت ہونے پر تحصیل انتظامیہ نے نوید وسیم کریانہ اسٹور، ہارون ٹریڈرز (غلہ منڈی)، الفرید کریانہ اسٹور (قائد اعظم روڈ) اور قادری کریانہ اسٹور کو سیل کر دیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں