69

آٹا چکی سے قیمتی موبائل چوری

صفدرآباد(نامہ نگار)ملک محمد طارق آٹا چکی کی دکان سے قیمتی موبائل چوری۔معلومات کے مطابق ملک محمد طارق آٹا چکی شاپ سے نامعلوم گاہک قیمتی موبائل چرا کر لے گیا جس کا ابھی تک کوئی پتا نہ چل سکا ۔دکان پر ایک گاہک آیا اور موقع ملتے ہی دکاندار کا ٹچ موبائل مالیتی چالیس ہزار اٹھا کر رفو چکر ہو گیا ،دکاندر نے بعد میں دیکھا تو موبائل غائب تھا۔ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا گیا کہ ایک گاہک جو کہ پٹھان لگتا تھا دکان پر آیا ،دکان پر اس وقت دوسرے کئی گاہک موجود تھے،نامعلوم پٹھان موقع پاتے ہی دکان دار کا موبائل جو کہ مشین کے پاس پڑا ہوا تھا اتھا کر چلتا بنا،نامعلوم پٹھان دکاندار کو چالیس ہزار روپے کا چونا لگا کر آنکھ جھپکتے ہی فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں