گوجرہ(نامہ نگار)حکومت کی ہدایت کے مطابق آٹا فروخت نہ کر نے والا مقدمہ کی زد میں آگیا۔معلوم ہواہے کہ فوڈ انسپکٹر نے حسینہ کالونی گوجرہ کے کریانہ سٹورکے مالک محمد فرمان کوچیک کیا تووہ حکومتی ایس او پیزکے تحت آٹا فروخت نہ کر رہاتھابکلہ اس نے آٹااپنے گھر میں چھپا کر رکھا ہواتھا ۔اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
54