آٹھ بازار،سیرینا ،کینال اور جیل روڈ کو ماڈل روڈ کا درجہ دیدیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے سرینا روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ اور گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں کو ماڈل روڈ کا درجہ دیا گیا ہے جس کے تحت ان روڈز پر تمام ٹریفک وائلیشنز کے حوالے سے ٹریفک آگاہی اور انفورسمنٹ کی جاری ہے ۔ شہری شہر بھر میں اور بالخصوص ان روڈز سے گزرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں ان تمام اقدامات کا مقصد سڑکوں پر لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا، حادثات کی شرح کو کم کرنا اور ٹریفک قوانین پر عمل درامد کروانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے ماڈل روڈز کے اوپر کی جانے والی کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے ماڈل روڈز کے اوپر خصوصی اقدامات کرنے کا کی ہدایات کی گئیں ہیں جس کے تحت اقدامات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں