آٹھ بازاروں میں بجلی کا سسٹم انڈر گرائونڈ کرنے کے منصوبہ کا خیر مقدم

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)تاجر برادری نے گھنٹہ گھر سے ملحق آٹھ بازاروں میں بجلی کے ترسیل کا سسٹم انڈر گراؤنڈ کرنے کے منصوبہ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ آٹھ بازاروں کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی پلاننگ کی جائے اس ضمن میں سٹی کلاتھ بورڈ (رجسٹرڈ) کے صدر زبیر قادری، جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ، چیئرمین نے کہا ہے کہ آٹھ بازاروں میں بجلی کی تاروں کی انڈر گراؤنڈ وائرنگ دیرینہ مسئلہ تھا اب تک یارن مارکیٹ اور دیگر بازاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے متعدد واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں جبکہ سوتر منڈی میں آتشزدگی کے دوخوفناک واقعات میں آٹھ کے قریب قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں