31

آٹھ بازاروں میں بجلی کی تاروں کودرست کیا جائے

فیصل آباد ( پ ر) انجمن تاجران کے ممتاز تاجر رہنما جاوید شہزادہ نے فیسکو حکام سے اپیل کی ہے کہ آٹھ بازاروں میں بجلی کی ڈسٹری بیوشن کے سلسلہ میں بچھائی گئی تاروں کے بے ہنگم گچھوں کی درستگی کی جائے، ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دھند کے موسم میں شارٹ سرکٹ حادثات زیادہ رونما ہوتے ہیں اور ان سے محفوظ رہنے کے لیئے ضروری ہے کہ بجلی کے پول سے صارف تک کی تاروں کی بہتر انداز میں تنصیب کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں