آٹھ بازاروں کیطرح غلہ منڈی کے بازاروں کو ماڈل بنانے کی منظوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی انصاف گروپ رانا طیب خاںکی قیادت میں غلہ منڈی کے اعلی عہدیدا ر و ں کے وفد نے اے سی سٹی و وایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی عادل عمر کیساتھ خصوصی ملاقات کی ۔ وا ئس چیئر مین شیخ محسن خالد، صدر حاجی سردار محمد، جنر ل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلی حاجی منظور قادر، میاں عبدالمجید،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹر ی نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔چیئر مین رانا طیب خاں نے ایڈ منسٹریٹر سے مطالبہ کیا کہ جس طرح پنجاب حکومت آٹھ بازاروں کو ماڈل بازار بنا رہی ہے اس طرح غلہ منڈی کے مین بازاروں کو بھی ماڈل بازار بنایا جائے جس کی فوری طور پر منظوری دے دی گئی۔رانا طیب خاں نے بتایا کہ انصاف گروپ نے اپنی مدد آپ کے تحت35لاکھ روپے کی لاگت سے منڈی میں آگ بجھانے والے سلنڈرز اور صفائی کے لئے پلاسٹک ڈرم رکھوائے ہیں جس پر اے سی سٹی نے انصاف گروپ کی کاوش کو خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ پنجاب حکومت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی آڑھتیان منڈی کی فلاح و بہبود کے لئے انصاف گروپ جس طرح کے منصوبے مکمل کر رہا ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے چیئر مین رانا طیب خاں کے مطالبہ پر پھڑی مارکیٹ اور حاجی منظور قادر روڈ کے فنڈز کے مسائل بھی جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی نے انساف گروپ کے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کیا ور منڈی کے مسائل ان کے علم میں لانے پر ان کو یقین دہانی کروائی کہ جس طرح منڈی کے آڑھتی چاہیں گے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت انہیں اسی طریقہ سے کام کروائے گی ۔ وائس چیئر مین شیخ محسن گورا کی طرف سے منڈی باہر جانے پر تحفظات پر اے سی سٹی و وایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی عادل عمرنے کہا کہ منڈی کے آڑھتی بلا خوف خطر اپنا کام جاری رکھیں غلہ منڈی شہر سے باہر نہیں جائے گی اور نہ ہی پنجاب حکومت کی طرف سے اس حوالے سے انہیں کوئی احکامات ملے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں