55

آٹے کا بحران غریب سے روٹی چھیننے کے مترادف ہے

سرگودھا (بیورو چیف) حکومت نام کی کوئی چیز کہیں بھی نظر نہیں آرہی مہنگائی’ آٹے کا بحران غریب سے دو وقت کی روٹی چھیننے کے مترادف ہے انتظامیہ آٹا بحران پر قابوپانے کیلئے عملی اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بلاک نمبر 2 سرگودھا کے صدر میاں محمد عمران نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ غریب لوگ آٹے کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں اپوزیشن اور حکومت آپس میں ایکدوسرے کیخلاف بیان بازی میں مصروف ہیں جس کا خمیازہ مہنگائی کی صورت میں عوام بھگت رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں