آٹے کی قیمتوں میں ہوشر بااضافہ،20کلوکا تھیلا 590روپے تک مہنگا

اسلام آباد (بیوروچیف) صا رفین کیلئے پریشان کن خبر ہے کہ ملک میں آٹے کی قیمتوں کوپرلگ گئے ہیں۔ حالیہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کا بیس کلوکا تھیلا پانچ سو نوے روپے تک مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کی سرکاری دستاویزات میں تفصیلات سامنے آگئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کے بیس کلوتھیلے کی قیمت ملک میں سب سے زیادہ دو ہزار آٹھ سو تریانوے روپے تینتیس پیسے تک پہنچ گئی ۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں سرگودھا میں 590 روپے ملتان226روپے 66پیسے، خضدار200روپے، بہاولپور 163روپے33پیسے اورکوئٹہ میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 140روپے تک مہنگا ہوا۔گذشتہ ایک ہفتے میں گوجرانوالہ میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت134روپے اور اسلام آباد،راولپنڈی میں آٹے کے20 کلوتھیلے کی قیمت120روپے تک بڑھ گئی جبکہ کراچی،پشاور،سکھر اور لاڑکانہ میں آٹے کے20کلوتھیلے کی قیمت میں100روپے تک کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح حیدرآباد، سیالکوٹ80 روپے، بنوں50روپے اور لاہور میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت 40روپے تک بڑھ گئی۔ دستاویزات کے مطابق راولپنڈی میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت2866روپے47پیسے ،پشاور 2850 روپے، بنوں 2800روپے، کوئٹہ 2660روپے اور کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت2600 روپے تک پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں