تاندلیانوالہ(نامہ نگار)تاندلیانوالہ میں آٹے کے سیل پوائنٹس اور عوام کا بے تحاشا رش عوام الناس آٹے کے تھیلے کیلئے ذلیل و خوار ہونے لگے ایک عورت گائوں سے آٹا لینے کے آئی اوررش میں بیہوش ہوگئی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عورت کو ہسپتال پہنچایا اور آٹے کے تھیلے بانٹنے میں مبینہ طور تحصیل میونسپل کمیٹی کا عملہ ،پولیس کانسٹیبل سمیت دیگر انتظامیہ کے ملازم من پسند افراد ہوٹلز مالکان اور دکانداروں کو نوازنے لگے لوگوں کا کہنا ہے کہ بہت بار شکایات بھی کی گئیں لیکن انتظامیہ دفتروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے لوگوں کا کہنا ہے من پسند لوگوں کو دس دس آٹے کے تھیلے دیے جارہے ہیں لیکن جب عام عوام کی باری آتی ہے تو کہتے ہیں کہ آٹا ختم ہو گیا’ مزید ہوٹل مالکان بھی سستا آٹا خریدکر پندرہ روپے فی روٹی فروخت کر رہے ہیں جو کہ عام آدمی کے ساتھ زیادتی ہے یہ آٹا صرف گھریلو استعمال کے لیے حکومت رعایتی ریٹ پر فراہم کر رہی ہے ہوٹل مالکان قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اس صورتحال پر اسٹنٹ کمشنر کو شکایات بھی کی گئی لیکن تا حال ابھی تک کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا عوام الناس کا کہنا ہے کہ آٹے کے تھیلے زیادہ کیے جائیں تا کہ لوگ اذیت سے بچ سکیں اور آٹے کا حصول ممکن ہو سکے’ لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے ایسے کرپٹ آفیسر کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
32