آٹے کے نرخوں میں اضافہ ،گھی کی قیمت میں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر میں اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اتارچڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جبکہ ایک ماہ کے دوران گھی کی قیمتوں میں خاصی کمی دیکھی گئی۔ذرائع کے مطابق درجہ اول کا گھی ہول سیل میں 550روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ درجہ دوم کا گھی 30روپے فی کلو سستا ہوکر ہول سیل500روپے کا ہوگیا۔ درجہ سوم50 روپے سستا ہوکر390 روپے فی کلوہول سیل ہوگیا۔دوسری جانب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20کلو آٹے کی قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 130روپے کا اضافہ ہوگیا۔فلور ملز مالکان نے کہا کہ گندم فی من 2300روپے سے زائد میں مل رہی ہے، دو ہفتے قبل گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کم تھی۔ فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت مستحکم ہونے سے آٹے کی قیمت کم ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں