اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ بنیان مرصوص یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)، سور صف کی یہ آیت اِن اللہ یحِب الذِین یقاتِلون فِی سبِیلِہ صفا کانہم بنیان مرصوص ایک حکم ہے۔عطا تارڑ نے بتایا کہ آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جٹ ہو کر دشمن سے بھڑ جا،۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جوابی کارروائی، آپریشن بنیان مرصوص میں ابھی تک بھارت کے 10اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری تباہ ہوگئی، براہموس اسٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا، بھارت کے سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کردیا گیا، سیکیورٹی زرائع کے مطابق فوجی اور سیاسی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نے اب جارحیت کی تو اس کے ہائی ویلیو زونز کو نشانہ بنایا جائے گا، ہائی ویلیو زونز میں بھارت کے اقتصادی اہداف بھی شامل ہیں۔



