آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی،پاک فوج کے دنیا بھر میں چرچے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار کے مضمون میں آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔اخبار کا لکھنا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب کے بعد جنرل عاصم منیر قومی نجات دہندہ کے طور پر ابھرے ہیں۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھتے ہی خاموش طبع جنرل عاصم منیر نمایاں اور جارحانہ کردار میں نظر آئے۔بنیان مرصوص میں کامیابی سے پاک فوج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستان نے دس گنا بڑی معیشت سے برابری کی سطح پر بات چیت کر کے جنگ بندی کروائی۔مضمون میں لکھا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں، شہریوں نے مسلح افواج کی کارکردگی پر خوش ہوکر ریلیاں نکالیں۔دریں ثناء ۔اسلام آباد(بیوروچیف) 7سے 10مئی کے دوران بھارت نے پاکستان کی حدود میں 200سے زائد ڈرونز بھیجے، جن میں مہنگے اور جدید “ہارپی” اور “IAI ہاروپ” ڈرونز شامل تھے۔ یہ ڈرونز “الیکٹرانک سپورٹ میژرز ” سے لیس ہوتے ہیں جو دشمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم سے نکلنے والی ریڈیئشن کو پکڑ کر اسے ہدف بناتے ہیں اور جب یہ ریڈیئشن کو پکڑ لیتے ہیں تو فورا اس مقام کی معلومات دشمن کے بیس پر بھیج دیتے ہیں جس سے پورا ایئر ڈیفنس نظام بے نقاب ہو جاتا ہے۔ اس حکمتِ عملی کو SEAD (Suppression of Enemy Air Defense)کہتے ہیں اور اس کے بعد دشمن بیلسٹک میزائل یا خودکش ڈرونز کے ذریعے ایئر ڈیفنس سسٹم کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے جسے DEAD (Destruction of Enemy Air Defense) کہا جاتا ہے لیکن بھارت کی SEAD/DEADحکمت عملی اس بار پاکستان کے دفاعی اقدامات کے سامنے ناکام رہی۔پاکستان نے بھارتی ڈرونز کے حملے کے دوران اپنے ایئر ڈیفنس سسٹمز کو بند کر دیا تاکہ ان کی ریڈیئشن ظاہر نہ ہو اور دشمن کو پتہ نہ چل سکے۔ اسی وقت پاکستان نے دوہری حکمتِ عملی اپنائی سافٹ کِل (Soft Kill) اور ہارڈ کِل (Hard Kill)۔سافٹ کِل میں ڈرونز کے سگنلز کو جام کرکے انہیں ان کے کنٹرول سینٹر سے منقطع کر دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ خود بخود نیچے اتر گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں