آپریشن غضب للحق جاری،بگرام ائیر بیس کی تباہی کی تصدیق

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کی جانب سے افغان طالبان رجیم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاک فضائیہ کی کارروائی میں بگرام ایئربیس پر ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاس تباہ ہوگئے۔ معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی تصدیق کردی۔ سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کے موثر اور تباہ کن جوابی حملے جاری ہے۔۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز بھی پاک فضائیہ کی کارروائی میں جلال آباد میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرونز اسٹوریج تباہ کردیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستانی افواج کا آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ہے، اب تک افغان طالبان رجیم کے 400سے زائد کارندے ہلاک ہوچکے ہیں، افغانستان کے اندر 51 مقامات کو فضائی کارروائی میں بھی موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔ طالبان رجیم 630سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی 188چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ 31چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا گیا۔ افغان طالبان کے 188ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور توپ خانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کے اندر 51مقامات کو فضائی کارروائی میں موثرطور پر نشانہ بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں