آپریشن غضب للحق کی معطلی سعودیہ اور قطر کا خیرمقدم

ریاض، دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کی جانب سے عید الفطر پر افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن غضب للحق روکنے کا خیر مقدم کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے عارضی جنگ بندی کو امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکییکی اپیلوں پرجنگ بندی خوش آئند ہے، سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا بہترین راستہ ہے۔ قطر نے بھی عید الفطر کے موقع پرجنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ماحول بہتربنانیکی مثبت پیش رفت ہے، عارضی جنگ بندی پائیدار جنگ بندی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی۔ یاد رہے کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عید الفطر کے اسلامی تہوار کے پیش نظر آپریشن غضب للحق عارضی طورپر روکنے کا فیصلہ کیا ہے، آپریشن 23اور24مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہے گا۔خیال رہے کہ یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان سے دراندازی پر آپریشن مزید شدت سے شروع ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں