آپ نے گھبرانا نہیں ‘ٹرمپ کا امریکی شہریوں کو مشورہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے بعد معاشی بے یقینی سے دوچار امریکیوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بالکل گھبرانا نہیں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چند روز قبل چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیا گیا تھا۔ٹرمپ کی طرف سے درآمدات پر ٹیرف بڑھانے سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تباہی پھر گئی، یورپ، امریکا اور ایشیا کی اسٹاک مارکیٹیں تباہ ہو برباد ہو گئیں اور سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق امریکا میں کساد بازاری کا خدشہ 60فی صد تک بڑھ گیا ہے اور امریکی کساد بازاری عالمی کساد بازاری میں بدل سکتی ہے۔ایسی صورتحال میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے،کمزور اور بے وقوف نہ بنیں، صبرکریں اورحوصلہ کریں ،عظمت آپ کا مقدر بنے گی۔اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کیسوال پر امریکی صدر ناراض ہوگئے۔امریکی صدر ٹرمپ نے صحافی کے سوال کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی چیز کو گرانا نہیں چاہتے ، لیکن کبھی کبھار کچھ ٹھیک کرنے کے لیے آپ کو دوا لینا پڑتی ہے۔چین سے متعلق سوال پربولے،جب تک چین کے ساتھ تجارتی خسارے کا معاملہ حل نہیں کرلیتے ڈیل نہیں ہوگی۔دوسری جانب گیلپ سروے کے مطابق تجارتی پالیسیوں کے باعث امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت 47فیصد سے گھٹ کر 43فیصد ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں