37

آڈیو لیکس’ جوڈیشل کمیشن قائم جسٹس قاضی فائز عیسی سربراہ

اسلام آ باد (بیوروچیف)وفاقی حکومت نے متنازع آڈیو لیکس پر 3رکنی اعلی سطح جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کمیشن کے سربراہ جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ارکان ہونگے،کمیشن 30 روز میں وفاق کو رپورٹ پیش کریگا، حکومت نے کمیشن کے قیام کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ متنازع آڈیوز نے چیف جسٹس اور ججز کی غیر جانبداری سے متعلق سنگین خدشات پیدا کر دیئے، عدلیہ کی ساکھ کی بحالی کیلئے تحقیقات کرنا لازم ہے، کمیشن چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ساس کی اپنی دوست، طارق رحیم اور صحافی، سابق چیف جسٹس اورسینئر وکیل کی مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کریگا، جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیشن آئین و قانون کے تحت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی سربراہی میں قائم کیا گیا، چیف جسٹس کی رائے شامل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں