آکسیجن سلنڈروں سے بھری پک اپ الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

صفدرآباد(نامہ نگار)نواحی قصبہ پنواں کے قریب آکسیجن سلنڈروں سے بھری پک اپ اچانک ٹائر بلاسٹ ہونے سے الٹ گئی اور گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جبکہ دیگر لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔پٹرولنگ ہائی وے پولیس جاٹ نگر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرچوہدری امجد سہیل گجر کی جوانوںاور ریسکیو1122 کے عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اوریوں بہت بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔آکسیجن سلنڈروں سے بھری پک اپ کو ڈرائیور صلاح الدین ولد مظہر اقبال چلا رہا تھا کہ شاہ کوٹ سے مانانوالہ جاتے ہوئے پنواں کے قریب اچانک ٹائر بلاسٹ ہونے سے گاڑی الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔چوہدری امجد سہیل گجر اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس چوکی جاٹ نگر نے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے ہمراہ جان پر کھیلتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور بڑے حادثے سے علاقہ کو بچا لیا۔لوگوں نے چوہدری امجد سہیل اسسٹنٹ سب انسپکٹر ،پولیس کے جوانوں اور ریسکیو 1122 کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں