آکیسجن گیس سپلائی کے سلسلے میں تمام تکنیکی امور جلد مکمل کئے جائیں

سرگودہا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہسپتال میں نئے میڈیکل سٹور کے قیام، جدید سی ٹی اسکین روم کی تعمیر اور آکسیجن گیس کی مسلسل و بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 400 کے وی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے جیسے اہم معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایکیںس ہائی بلڈنگ بدر سلطان ،ایکسین فیسکو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل طارق اور ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہسپتال کو درپیش بنیادی تکنیکی و انفراسٹرکچر مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے فوری حل نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سی ٹی اسکین روم کی تعمیر اور آکسیجن گیس سپلائی کے سلسلے میں تمام تکنیکی امور جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ مریضوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے فیسکو حکام پر زور دیا کہ 400 کے وی ٹرانسفارمر کی تنصیب ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں