آگ جلانے والا موبائل آگیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے ایسا فون کبھی نہیں دیکھا ہوگا جو درحقیقت کسی لائٹر کی طرح آگ جلانے کا کام کرسکتا ہو۔مگر چین کی ایک کمپنی Oukitelنے ایسا انوکھا اسمارٹ فون تیار کیا ہے جو حقیقی معنوںمیں جلانے کا کام کرتا ہے۔ڈبلیو پی 63نامی یہ اسمارٹ فون کسی الیکٹرک لائٹر کی طرح کام کرتا ہے جس کا مقصد کسی ایمرجنسی یا کیمپنگ کے دوران ماچس بھول جانے کی صورت میں آگ جلانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ آگ جلانے سے ہٹ کر یہ فون دیگر متعدد منفرد فیچرز سے لیس ہے، مثال کے طور پر 20ہزار ایم اے ایچ بیٹری کئی دنوں تک اسے چارج کیے بغیر استعمال کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ایک لائوڈ اسپیکر بھی موجود ہے جبکہ اس کے اندر ایک بلٹ ان یو ایس بی سی کیبل بھی ہے جو دیگر ڈیوائسز کو چارجنگ میں مدد فراہم کرتی ہے۔ مگر الیکٹرک لائٹر ایسا فیچر ہے جو کسی اور اسمارٹ فون میں دیکھنے میں نہیں آیا، اس میں الیکٹرک کوائل موجود ہے جو گرم ہوتا ہے بالکل کسی لائٹر کی طرح۔ یہ کوائل ایک حفاظتی کور کے نیچے چھپا ہوتا ہے اور جب اسے استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ ڈیوائس کے باہر نکلتا ہے جس کے بعد ایک ایپ سے اسے آگ جلانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس فون کی قیمت 500ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ بہت زیادہ موٹا ہے، اس کی موٹائی 27ملی میٹر ہے اور اگر آپ کسی کو کھینچ کر مارے تو یہ کسی اینٹ کا کام کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں