آگ لگنے سے کار تباہ ہو گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسٹیشن چوک پی ایس او پمپ کے قریب اچانک کار میں آگ لگ گئی’ ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم کار جل کر بری طرح تباہ ہو گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کار ڈرائیور کا کہنا تھا کہ مہران کار کو ورکشاپ سے واپس آ رہا تھا کہ جب وہ پی ایس او پٹرول پمپ کے قریب پہنچا تو اچانک بونٹ میں سپارکنگ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی تاہم اس دوران کار بر ی طرح تباہ ہو چکی تھی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں