آگ لگنے سے گندم کی فصل جل کر خاک کا ڈھیر بن گئی

گوجرہ(نامہ نگار)آگ لگنے سے زمیندار کی لاکھوں روپے مالیتی گندم جل کر خاک کا ڈھیر بن گئی۔امدادی کارروائیاں کر کے آگ پر قابو پایا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر347ج ب کے زمیندار بوٹاکی گندم کی کھڑی فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تقریبا دو ایکٹررقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر نے لگے۔جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیتی گندم جل کر خاکستر ہو گئی ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اہلکارموقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں کر کے آگ پر قابو پا یا۔تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں