آگ کی لپیٹ میں آ کر باپ بیٹا سمیت3افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گیس لیکج کے باعث گھر میں آتشزدگی’ آگ کی لپیٹ میں آ کر باپ بیٹا سمیت 3افراد بری طرح جھلس گئے، ریسکیو1122 نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کے نواحی گائوں 592 گ ب میں چائے بناتے ہوئے گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس کی لپیٹ میں آ کر بوٹا ولد نوبہار’ اس کا بیٹا تنویر ولد بوٹا اور کاشف ولد غلام محمد بری طرح جھلس گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچایا تاہم بھاری مالیت کا گھریلو سامان بھی جل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں