آہنی راڈ بجلی کی تاروں کو چھونے سے محنت کش جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ دارالاحسان ٹائون میں مزدا ٹرک سے سامان اتارتے ہوئے آہنی راڈ بجلی کی تاروں کو چھونے سے ایک محنت کش جاں بحق’ دوسرا بری طرح جھلس گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری روڈ پر واقع دارالاحسان ٹائون میں محنت کش 30سالہ عدیل ولد محمد جمیل اور 18سالہ عثمان ولد لیاقت مزدا ٹرک سے لوہے کے راڈ کے ذریعے سامان اتار رہے تھے کہ اچانک لوہے کا راڈ قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کو چھونے سے زور دار کرنٹ لگا اور دونوں مزدور بری طرح جھلس گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 30سالہ عدیل ولد جمیل زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ جبکہ اس کے ساتھی 18سالہ عثمان کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروایی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں