آ ن لائن فراڈ میں ملوث2ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر سول جج فیصل آباد ملک اشفاق نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن فراڈ میں ملوث 2ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر سائبر کرائم یونٹ کے حوالے کر دیا۔ تفصیل کے مطابق این سی سی آئی اے نے حساس ادارے کے ہمراہ سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے ڈیرہ پر کامیاب چھاپہ مار کر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن فراڈ کیس میں ملوث 149ملکی وغیر ملکی مرد وخواتین کو پکڑا تھا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں لیپ ٹاپ’ ہارڈ ڈیسک’ موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر کے سابق چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 7مقدمات درج کئے تھے تاہم ملزمان ارسلان اور ارقم کو فاضل عدالت میں پیش کر کے مزید 2روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو فاضل عدالت نے مذکورہ ملزمان کا مزید 19جولائی تک جسمانی ریمانڈ دیکر حوالہ پولیس کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں