ائمہ مساجد نسل نو کے سینوں کو نورقرآن سے منور کریں،محمد ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن خا لقیہ کے زیر اہتمام جامع مسجد محمدیہ 218ر ب پروکیانوالہ میں نزول قرآن کا نفرنس کا انعقاد صدارت صاحبزادہ پیر مفتی محمد اقبال کھرل نے کی میزبان پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی جبکہ تکمیل قرآن کا اعزاز حافظ محمد امان الرحمن احمد اور حافظ محمد نے لیا معززین کی بھر پور شرکت اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ائمہ مساجد کا شرعی فریضہ ہے کہ وہ آگے بڑھیں نسل نو کے سینوں کو نور قرآن اور زندگیوں کو تعلیما ت اسلام سے مزین و منور کریں پیغام ربانی اسوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قریہ قریہ شمع فروزاں کریں تاکہ اقامت دین کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے بھولا ہوا سبق یاد دلانا علما کی ذمہ داری ہے اقدار اسلامی کی ترویج اشاعت ممکن ہوسکے آپس کا اتحاد اور اللہ پر توکل تدریس و تبلیغ کا طریقہ نبوی ۖ پر عمل پیرا ہونا ملی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر نذیر احمد صوفی صلاح الدین و دیگر مقررین نے فروغ تعلیمات قرآن پر زور دیا ۔ اختتام پر صاحبزادہ مفتی پیر محمد اقبال کھرل نے حفاظ اکرام و دیگر منتظمین کی دستار بندی کی تو پنڈال میں رقت آمیز مناظر پیش آئے اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اتحاد امت ‘فلسطین و کشمیر کی آزادی شہدا مرحومین امہ کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا کروائی تو ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں