ائیر پورٹ پر خاتون کو ہراساں کرنیوالے کسٹم ملازم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر خاتون سے رشوت لینے اور ہراساں کرنے پر کسٹم کے دو انسپکٹرز سمیت چار ملازمین گرفتار۔ ایف آئی اے نے دو انسپکٹرز’ کانسٹیبل اور پرائیویٹ شہری کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان میں انسپکٹرز حسن جلیل’ طلحہ ممتاز کانسٹیبل نعمان الٰہی اور پرائیویٹ ساتھی حسیب شامل۔ کسٹم ملازمین نے بیرون ملک سے آئی فون 15لانے پررشوت لی، ملزمان نے 50ہزار روپے نقد جبکہ ساڑھے تین لاکھ روپے حسیب کے اکائونٹ میں منگوائے، کسٹم حکام نے خاتون مہوش عباس کو ہراساں بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں