131

ابرار احمد ان فٹ ، نیوزی لینڈ کیخلافT20 سیریز سے باہر

لیگ اسپنر ابرار احمد مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ، وطن واپس آکر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب سیشن میں شرکت کریں گے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق لیفٹ آرم سپنر محمد نواز کو ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے ، محمد نواز، زمان خان، حارث رؤف اور اسامہ میر نے ٹی 20 سیریز کی تیاری کا آغاز کردیا ہے ۔چاروں کھلاڑی پانچ جنوری کو آسٹریلیا سے آکلینڈ پہنچ کرٹی ٹوئنٹی 0سکواڈ کے ساتھ سیریز کی پریکٹس شروع کردیں گے ۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں