ابر آلود موسم میں بجلی پیدا کرنیوالی سولر پلیٹس تیار

کراچی ( بیو رو چیف )آسمان بادلوں کی چادر اوڑھ لے تو فکرکرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایک ایسی منفرد سولرپلیٹ متعارف کرادی گئی ہے جو ابرآلودموسم میں بھی بجلی کی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سولرکی دنیامیں انقلابی جدت کاسلسلہ جاری ہے اورسولرکمپنیوں کی جانب سے جدیدمصنوعات متعارف کرائی جارہی ہیں،ایکسپوسنٹرمیں ایک نجی کمپنی نے منفردخصوصیات کی حامل سولرپلیٹ متعارف کرادی ہے۔کمپنی کے ڈائریکٹر فازدیوان کاکہناہے کہ 670واٹ کی سولرپلیٹ متعارف کرائی گئی ہے جو 600واٹ بجلی پیداکرتی ہے ،یہ خصوصی سولر پلیٹ ابرآلود موسم میں بھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں