ابوبکر اور راشد کی شاندار کارکردگی۔ بی او پی جونیئر نیشنل ٹینس میں دو دو ٹائٹل جیت لئے

لاہور (سپورٹس نیوز) ابوبکر طلحہ اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے راشد علی بچانی نے بینک آف پنجاب (بی او پی)جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ یہ ایونٹ باغ جناح لاہور میں واقع پنجاب ٹینس اکیڈمی میں اختتام پذیر ہوا۔بوائز انڈر 18 سنگلز کے فائنل میں ابوبکر طلحہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے زوہیب افضل ملک کو 1-6، 3-6 سے شکست دی۔ بعد ازاں، انہوں نے زوہیب کے ساتھ مل کر بوائز انڈر 18 ڈبلز کا ٹائٹل بھی جیت لیا، جہاں انہوں نے حاذق عاصم اور نبیل قیوم کو 1-6، 2-6 سے مات دی۔ دونوں کھلاڑی SA گروپ کے اسپانسرڈ تھے۔راشد علی بچانی نے بوائز انڈر 14 اور انڈر 12 سنگلز ٹائٹلز جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے انڈر 14 فائنل میں محمد معاذ کو 4-1، 5-3 سے اور انڈر 12 فائنل میں 0-4، 0-4 سے شکست دی۔بوائز انڈر 14 ڈبلز میں عبد الرحمن اور محمد جنید خان نے محمد ابراہیم گل اور زید زمان کو 4-1، 5-3 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ فاطمہ گروپ کے محمد معاذ نے بوائز/گرلز انڈر 12 ڈبلز میں محمد ایان کے ساتھ مل کر ارش عمران اور اذان عمران کو 0-4، 0-4 سے شکست دی۔گرلز انڈر 14 کا ٹائٹل بسمال ضیا (علی ایمبرائیڈری ملز)نے جیتا، جنہوں نے سنسنی خیز مقابلے میں ہاجرہ سہیل کو 4-2، 2-4، 5-3 سے ہرایا۔ گرلز انڈر 12 فائنل میں ایمن ریحان نے ایمان شہباز کو 4-2، 2-4، 4-2 سے شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں