5

ابھیشیک بچن کے بیویوں سے متعلق بیان نے سب کو چونکا دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن نے شادی شدہ افراد کو بیویوں سے متعلق مشورہ دیا ہے۔ابھیشیک بچن نے گزشتہ رات ممبئی میں فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز 2024 میں شرکت کی اور کرینہ کپور کو ایوارڈ پیش کیا جب کہ ایوارڈ شو کے دوران ابھیشیک بچن کی میزبان کے ساتھ ہونے والی گفتگو وائرل ہورہی ہے۔اس بات چیت میں اداکار نے بتایا کہ بیویوں کے معاملے میں مردوں کو کیا کرنا چاہیے۔میزبان نے ابھیشیک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹا سا سوال ہے کہ آپ اتنی اچھی پرفارمنس دیتے ہیں کہ ناقدین بھی لاجواب ہوجاتے ہیں اور کچھ کہہ نہیں پاتے، آپ ایسا کیسے کرلیتے ہیں؟جواب میں ابھیشیک نے کہا یہ بہت سادہ بات ہے، اس میں ہمارا کمال نہیں، جو ڈائریکٹر کہتا ہے ہم وہی کرتے ہیں اور کام کرکے خاموشی سے گھر چلے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں