ابھیشیک شرما کی 12گیندوں پر نصف سنچری

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما نے سید مشتاق علی ٹرافی کے میچ میں 12 گیندوں پر نصف سنچری جڑ دی۔ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والے ابھیشیک شرما نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 12 گیندوں پر نصف سنچری بنادی۔جمخانہ گرانڈ میں اوپنر بیٹر بنگال کے خلاف 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرنے والے دوسرے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔سید مشتاق علی ٹرافی کے 2023 ایڈیشن میں اروناچل پردیش کے خلاف ریلوے کی نمائندگی کرتے ہوئے آشوتوش شرما نے 11 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔ابھیشک شرما نے 52 گیندوں پر 16 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 148 رنز بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں