10

اب تک300طلبہ فرانسیسی زبان سیکھ چکے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فرانسیسی سفارتخا نے کے کونسلر برائے تعاون و ثقافت ایکشن مارک پیٹون اور ڈائریکٹر الائنس فرانسیز لاہور فابریس ڈیسڈیر نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈینز اور ڈائریکٹرز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تعاون کے مختلف شعبوں پر بات چیت کی، جن میں یونیورسٹی میں فرانسیسی کلچرل سینٹر میں توسیع،زرعی شعبہ، اکیڈمیا، تحقیق، ماحولیاتی تبدیلیاں، فوڈ پراسیسنگ، ڈگری پروگرام، اساتذہ و طلبہ کے تبادلے، وظائف اور غذائی قلت کے مسائل شامل تھے۔ مارک پیٹون نے کہا کہ زرعی شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور زرعی یونیورسٹی میں فرانسیسی کلچرل سینٹر کے توسیعی منصوبے کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کی بین الاقوامی روابط، زرعی تحقیق اور دیگر شعبوں میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں