31

اب گائوں چمکیں گے کے نام پر دیہی علاقوں میںماہانہ صفائی فیس لاگو کردی گئی

سرگودھا (بیوروچیف) اب گائوں چمکیں گے کہ نام پر دیہی علاقوں میں ماہانہ صفائی فیس لاگو کردی گئی ہے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے دیہی علاقوں میں صفائی کی ماہانہ فیس 50روپے’ دوکان 200′ پٹرول پمپ’ میرج ہال’ سروسز اسٹیشن فی کس 1000روپے’ انڈسٹریل یونٹ2000 روپے وصول کئے جائینگے یہ وصولیاں بذریعہ نمبردار’ پٹواری اور بلدیہ کا عملہ کریگا ذرائع کے مطابق شہروں میں صفائی کا نظام درست نہ ہوسکا جبکہ دیہی علاقوں میں گائوں چمکیں کے نام پر ٹیکس تو عائد کردیا گیا ہے مگر صفائی نام کی کوئی چیز دیہی علاقوں میں نظر نہیں آرہی دیہی علاقوں کی داخل ہونیوالی سڑکوں پر ہی گائوں چمکیں گندگی کے ڈھیر کی صورت میں نظر آجائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں