اتنا پیسہ شوبز کیریئر سے نہیں کمایا جتنا یوٹیوب سے کمالیا ہے’ فرح خان

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر فرخ خان نے کہاہے کہ اپنے فلمی کیریئر میں اتنا نہیں کمایا ہوگا جتنا پیسا یوٹیوب سے ملا۔تفصیلات کے مطابق فلم ساز فرح خان نے یوٹیوب پر ولاگنگ کا آغاز کیا اور ایک کوکنگ چینل بھی چلا رہی ہیں جس میں ان کے خانساماں بھی ساتھ ہوتے ہیں۔ یوٹیوب چینل کی مقبولیت کے باعث فرح خان کے ساتھ ان کے خانساماں بھی معروف شخصیت بن گئے ہیں۔فرح کے کوکنگ چینل کی ایک خاص بات اس میں آنے والے مہمان ہیں جن کا تعلق شوبز سے ہی ہوتا ہے اور اس دوران گفتگو میں بالی ووڈ کے کئی راز بھی کھل جاتے ہیں۔حال ہی میں فرح ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئی جس میں انھوں نے بتایا کہ ایک سال میں اتنا پیسہ اپنے شوبز کیریئر سے نہیں کمایا جتنا یوٹیوب سے کمالیا ہے۔انھوں نے انکشاف کیا کہ یوٹیوب چینل میں نے اپنی ٹیم کے مسلسل اصرار کے بعد شروع کیا کیوں کہ مجھے یہ کوئی مفید چیز نہیں لگتی تھی۔فرح خان نے بتایا کہ سب سے اچھی بات یہ لگی کہ یوٹیوب چینل میں، میں آزاد ہوں کوئی مجھے نہیں کہہ سکتا کہ یہ سین تو کاٹنا ہی پڑے گا اور نہ کسی اور کی ڈیمانڈ پر مہمانوں کی سلیکشن ہوگی۔یاد رہے کہ فرح خان نے یوٹیوب چینل کا آغاز اپریل 2024ء سے کیا تھا اور مختصر عرصے میں ہی 3 ملین فالوورز ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں