فیصل آباد’مکوآنہ(سٹاف رپورٹر’نامہ نگار) اتھرے ڈاکواورچور نہتے شہریوں پرگولیاں برسانے لگے گولیاں لگنے سے کانسٹیبل سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ۔مضروبان کو ہسپتال داخل کروادیاگیا پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہوں کو پگڑنے میں ناکام ہوگئی’ نامعلوم چوروں کا گروہ رات کی تاریکی میں جڑانوالہ روڈ پر واقع چوکی مکوآنہ کے قریب گتہ فیکٹری سے ٹرانسفارمر اتارکر لے جا رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی چشت نگرکے قریب ناکہ پرکانسٹیبل امجد نے رکنے کا اشارہ کیا توچوروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی گولی لگنے سے کانسٹیبل امجدزخمی ہوگیا جبکہ سمندری روڈ پر ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر 40سالہ قیوم ولد بشیر سکنہ 251ر۔ب کو گولیاں مار کر لہولہان کرکے فرار ہوگئے۔
39