اتھرے ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون سمیت 3افراد کو گولیاں مار دیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ75ج۔ب میں آتشی اسلحہ سے لیس مسلح ڈاکوئوں کی ڈاکٹر احسان کے گھرلوٹ مار’شور سن کر ہمسائی گھر سے نکلی تو اتھرے ڈاکوخاتون کو گولیاں مار کر فرار ہوگئے’مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروادیا گیا’بڑھتی ہوئی وارداتوں پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ روزد ن دیہاڑے3مسلح ڈاکوئوں کا گروہ 75ج۔ب کے رہائشی ڈاکٹر احسان کے گھر داخل ہوا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر سب کچھ لوٹ کر نکلنے لگے تو گھر میں موجود خواتین نے شور مچایا تو شور کی آوازسن کر صائمہ تصور زوجہ عظیم ہمسائے کے گھر کے دروازے پر پہنچی تو اتھرے ڈاکوئوں نے گولی مار کر خاتون کو بری طرح زخمی کردیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے بعدازاں مضروبہ کو طبی امداد کی غرض سے الائیڈ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا پولیس ابھی تک اتھرے ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دریں ثنائ۔جڑانوالہ (نامہ نگار) گھر میں داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2نوجوان کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 238گ ب کے رہائشی محبوب کے گھر ڈاکو داخل ہوئے اور لوٹ مار کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے 2نوجوانوں ہارون ولد ایوب،ریحان ولد محبوب کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، ورثاء کے مطابق گھر میں داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں