اتھرے ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو قتل کرڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 7 ج ب کا رہائشی علی اکبر ولد اعجاز بیس لائن کے قریب جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی نعش کے قریب پسٹل بھی برآمد ہوا۔ تاہم اصل حقائق جاننے کیلئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں